ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ایک ماہ سے زائد ذخیرہ موجود ہے

پیٹرول کا ذخیرہ 5لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن ہے، پیٹرول کے ذخائرآئندہ  23 روز کے لئے کافی ہیں

بعض اخبارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کی خبریں بے بنیاد ہیں اس وقت ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ایک ماہ سے زائد ذخیرہ موجود ہے۔

انڈسٹری ذخائرکے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ایک ماہ سے زائد ذخیرہ موجود ہے ، ملک میں پیٹرول کا ذخیرہ 5لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن ہے، پیٹرول کے ذخائرآئندہ  23 روز کے لئے کافی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

آٹھ ماہ میں سوا 6 ارب ڈالر کی پیٹرولیم مصنوعات درآمد

روپے کے مقابلے میں ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول کے 5 کارگو بندرگاہ پہنچ چکے ہیں، ایک  کارگو جہاز میں ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول ہے،جبکہ ملک میں ڈیزل کا ذخیرہ 5 لاکھ 60 ہزار میٹرک ٹن ہے جو کہ آئندہ 26 روز کیلئےکافی ہے ۔

واضح رہے کہ گذشتہ چند روز قبل  ہی  وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے بھی سماجی رابطوں کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا تھا کہ بعض اخبارات کی جانب سے صرف پانچ دن کے سٹاک کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، یہ خبر من گھڑہت اور حقائق کے منافی ہے۔ گزشتہ کئی سالوں کے مقابلے میں پیٹرول کا یہ سب سے بڑا ذخیرہ ہے۔

متعلقہ تحاریر