اداکارہ کبریٰ خان ٹوئٹر اسپیس سے نابلد نکلیں
اداکارہ نے ٹوئٹر اسپیس سے متعلق اپنی لاعلمی کا برملا اظہار بھی کردیا۔مداحوں کی بڑی تعدادمعاونت کیلیے چلی آئی

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خوبرو اداکارہ کبریٰ خان ٹوئٹراسپیس سے نابلد نکلیں۔ اداکارہ نے ٹوئٹر اسپیس سے متعلق اپنی لاعلمی کا برملا اظہار بھی کردیا۔
اداکارہ کے مددطلب کرنے پر مداحوں کی بڑی تعداد ان کی معاونت کیلیے چلی آئی ۔
یہ بھی پڑھیے
اداکارہ نادیہ حسین نے ول اسمتھ کے تھپڑ کو درست قرار دیدیا
سلیم شیخ کی بیٹی نشمیہ شیخ کے ڈانس کی ویڈیو وائرل
کبریٰ خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ تو میں سوچ رہا تھی کہ آج کسی وقت ٹویٹراسپیس پرآؤں (بشرطیکہ میں یہ جان سکوں کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے)۔
So I was thinking to do a Twitter space.. at some point today. ( Providing I figure out how to work the damn thing )
— Kubra Khan Official (@KubraMKhan) March 28, 2022
اداکارہ کے ٹوئٹ کرنے کی دیر تھی کہ مداحوں نے تبصروں کی بھرمار کردی۔ کسی نے میمز شیئر کیے تو کسی نے اداکارہ درست رہنمائی کرتے ہوئے انہیں ٹوئٹر اسپیس استعمال کرنے کا مکمل بتادیا۔ بیشتر صارفین نے اداکارہ کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان سے اسپیس پر آنے کی فرمائش بھی کردی۔
ایک خاتون صارف نے ادکارہ کے ٹوئٹ پر لکھا کہ آپ آئیں تو صحیح ہم آپ کی مدد کریں گے۔ کئی صارفین نے اداکارہ سے ٹوئٹر اسپیس پر آنے کا وقت بھی پوچھ لیا۔









