پہلا ون ڈے، آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستانی شاہینوں کو 88 رنز سے شکست

314 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن 225 رنز پر ڈھیر، امام الحق کی سنچری رائیگاں، ٹریوس ہیڈ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ لے اڑے۔

آسٹریلیا نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کو 88 رنز سے شکست دے دی، 314 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹنگ لائن 225 رنز بنا کر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 313 رنز بنائے۔

آسٹریلوی اوپنر ٹریوس ہیڈ نے صرف 72 گیندوں پر 101 رنز بنائے اور 12 چوکے، 3 چھکے بھی مارے۔

بین ڈرموٹ نے 55 جبکہ کیمرون گرین نے 40 رنز کی اننگز کھیلی۔

پاکستانی بالرز میں سے حارث رؤف اور زاہد محمود نے دو دو جبکہ افتخار احمد اور خوشدل شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی بلے بازوں نے اننگز کا آغاز آہستہ کھیل کر کیا، امام الحق سنچری بنانے میں کامیاب رہے، انہوں نے 96 گیندوں پر 103 رنز بنائے۔

کپتان بابر اعظم 72 گیندوں پر 57 رنز بنا سکے جبکہ باقی کسی بیٹسمین نے خاطر خواہ رنز نہیں بنائے۔

آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا نے تباہ کن بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 38 رنز دے کر 4 پاکستانی بلے بازوں کو پویلین بھیجا۔

مچل سویپسن اور ٹریوس ہیڈ نے 2 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شان ایبٹ اور نیتھن ایلس ایک ایک وکٹ لے سکے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پلیئر آف دی میچ کا سہرا ٹریوس ہیڈ کے سر رہا۔

آسٹریلیا کے دو کھلاڑیوں مچل سویپسن اور نیتھن ایلس سمیت پاکستانی محمد وسیم نے آج ون ڈے میچ کھیل کر اپنا ڈیبیو کیا۔

متعلقہ تحاریر