ہانیہ عامر اور مریم اورنگزیب کو سرعام ہراسانی کا سامنا
ہانیہ عامر کو نامناسب انداز میں تھامنے پر احسن خان کو شدید تنقید کاسامنا، طارق فضل چوہدری نے جلسے کے دوران مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھ دیا
پاکستان میں شوبز اور سیاست سمیت دیگر شعبہ جات میں ورکنگ ویمن کے ساتھ ہراسانی کے واقعات بڑھ گئے۔اداکارہ ہانیہ عامر اور مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کو حالیہ دنوں سرعام ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
گزشتہ دنوں فریئر ہال کراچی میں اداکار ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کی مشترکہ کلاتھنگ برانڈ کاسٹ اینڈ کریو کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔اس تقریب فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔فنکاروں نے ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔ایسے ہی ایک فوٹو شوٹ کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ جس پر اداکاراحسن خان کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ہراسمنٹ مینجر : گوگل نے ہراسانی سے بچنے کیلئے فلٹر متعارف کرادیا
گلوکار علی نور پر این سی اے کی طالبہ کا بھی جنسی ہراسانی کا الزام
واقعے کی تفصیل کچھ یوں ہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر بیک ڈراپ کے سامنے کھڑے ہوکر فوٹوگرافرز کو پوز دے رہی تھیں کہ اچانک احسن خان بیچ میں آئے اور ہانیہ عامر کو بازوؤں سے اس انداز میں جکڑ لیا کہ وہ جھینپ کر رہ گئیں۔
View this post on Instagram
بظاہر ہانیہ عامر کے چہرے پرمسکراہٹ نظر آرہی ہے لیکن دیکھنے والوں نے ان کے چہرے کے تاثرات سے بخوبی اندازہ لگالیا کہ وہ احسن خان کی اس حرکت سے پرسکون محسوس نہیں کررہیں جبکہ احسن خان کو دیکھ کر بھی یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے وہ بھی ہانیہ عامر کی ناگواری کو محسوس کرگئے لیکن ان کے بازو پکڑ کر تصاویر بنواتے رہے۔
انٹرٹینمنٹ ویب سائٹ کے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی جانے والی وڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین کی جانب سے اس وڈیو پر شدید غم و غصے کا اظہار کیاجارہا ہے۔صارفین کی اکثریت کے خیال میں ہانیہ عامر وڈیو کے چہرے پر بے چینی واضح ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ احسن خان سمجھتے ہیں کہ وہ دنیا کے سب سے خوبصورت انسان ہیں اور جوکسی کوبھی پکڑ سکتے ہیں ۔ ایک صارف نے لکھا کہ شوبز میں خواتین کیساتھ ایسا ہی برتاؤ ہوتا ہے۔
ایسا ہی ایک واقعہ پیر کے دن اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے جلسے کے دوران پیش آیا ہے۔ جس میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما طارق فضل چوہدری نے حمزہ شہباز کے خطاب کے دوران ڈائس کے ساتھ کھڑی مریم اورنگزیب کے کندھے پر ہاتھ رکھ دیا۔
طارق فضل چوہدری، مریم اورنگزیب کے ساتھ تنظیم سازی میں مصروف۔ pic.twitter.com/vNkUalZvyw
— Arslan Baloch (@balochi5252) March 28, 2022
مریم اورنگزیب کو ایک لمحہ کیلیے صورتحال کا اندازہ نہیں ہوا لیکن اندازہ ہوتے ہی انہوں نے فوری طور پر پیچھے مڑ کر دیکھا اور پھر طارق فضل چوہدری کا ہاتھ پکڑ کر اپنے کندھے سے ہٹادیا۔
اس واقعے کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اورصارفین کی جانب سے طارق فضل چوہدری کے اقدام کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔ایک ٹوئٹر صارف نے وڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ہراسانی قطعی طور پر ناقابل قبول ہے،اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ مریم اورنگزیب مسلم لیگ ن ہیں ،آخر وہ ایک عورت ہیں ۔
ایک خاتون صارف نے لکھا کہ انتہائی گھٹیا حرکت ہے ،مریم اورنگزیب کو احتجاج کرنا چاہیے۔ایک صارف نے لکھا کہ ن لیگ کے لیڈران کو عورت کی تحریم کا خیال کرنا چاہیے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ ن لیگ میں خواتین کا کام کرنا کتنا مشکل ہوگا۔