محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار جاری کردیے
پرائمری اسکول پہلی شفٹ صبح ساڑھے 7 بجے سےساڑھے 11 بجے تک جبکہ دوسری شفٹ دوپہر پونے 12 سے دوپہرپونے 3 تک جاری رہےگی
محکمہ تعلیم سندھ نے رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار جاری کردیے۔ اعلامیے کے مطابق پرائمری اسکول پہلی شفٹ صبح ساڑھے 7 بجے سےساڑھے 11 بجے تک جاری رہے گی۔
پرائمری اسکول کی دوسری شفٹ دوپہر پونے 12 سے دوپہرپونے 3 تک جاری رہےگی جبکہ جمعے کے دن پرائمری اسکول کی پہلی شفٹ صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10 اور دوسری شفٹ پونے 11 سے سوا ایک بجے تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیے
آئی بی اے کراچی میں غیر اخلاقی رقص کے معاملے پر دو طلبہ معطل
ترقیاتی کاموں کے نام پر سکھر انتظامیہ نے خزانے کو چونا لگانا شروع کردیا

محکمہ تعلیم سندھ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری کلاسز کی پہلی شفٹ ساڑھے 7 بجے سےساڑھے 11 بجے ہوگی جبکہ دوسری شفٹ پونے 12 سے پونے 3 بجے تک جاری رہے گی۔ جمعے کے دن سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکول کی پہلی شفٹ صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے 10 بجے جبکہ دوسری شفٹ پونے 11 سے سوا11 بجے تک جاری رہے گی۔
محکمہ تعلیم سندھ کے اعلامیے کے مطابق ہائیر سیکنڈری اور ایلیمنٹری اسکولوں میں پیر،جمعرات اور ہفتے کومارننگ شفٹ میں کلاسز صبح 8 بجے سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہیں گی جبکہ جمعے کے دن کلاسز صبح8 سے دوپہر 12 بجے تک جاری رہیں گی۔ایوننگ شفٹ میں پیر ،جمعرات اور ہفتے کو کلاسز دوپہر ڈھائی سے شام پونے 6 اور جمعے کو دوپہر ڈھائی سے شام 5 بجے تک جاری رہیں گی۔









