کورونا کیسز میں کمی، آج این سی او سی کا آخری دن
اسد عمر نے کہا کہ کورونا کیسز میں واضح کمی اور بڑے پیمانے پر ویکسی نیشن ہونے کے بعد این سی او سی کی ذمہ داریاں وزارت صحت کے سپرد کردیں۔

ملک میں کورونا وائرس کو قابو کرنے کیلیے قائم کیے گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا آج آخری دن تھا، یہ بات این سی او سی سربراہ اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہی۔
Today is last day of NCOC operation. With covid indicators at all time lows & high level of vaccination, baton now being passed on to health ministry. Chairing NCOC during last 2 years & working with the most dedicated team has been the greatest privilege and honour of my life.
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 31, 2022
انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کیسز میں کمی اور ویکسی نیشن کی تعداد بڑھنے پر این سی او سی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے متعلق ذمہ داریاں قومی ادارہ برائے صحت کو منتقل کر دی گئی ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے بھی ٹوئٹر پر بیان دیا کہ آج این سی او سی بند کر دیا گیا ہے، پوری ٹیم اور قیادت کو مبارک باد۔
آج جبNCOC کاکام پایۂ تکمیل کوپہنچاچاہتاہےتومیں پیشہ وارانہ اور ملک گیر سطح پر نہایت مربوط اندازمیں وباءسے نمٹنےپرNCOC کی قیادت+ٹیم کومبارکباد پیش کرتاہوں۔یہی وجہ ہےکہ ہماری حکمت عملی کودنیابھرمیں کامیاب ترین قراردیتےہوئےعالمی ادارے+اس شعبےسےوابستہ افراداسکی بھرپورتحسین کررہےہیں
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 31, 2022
انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے قومی اتحاد سے وبا کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا، کورونا سے نمٹنے کیلیے ہماری حکمت عملی کی پوری دنیا نے تعریف کی۔
خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں نمایاں کمی ہوئی ہے، پچھلے ایک روز میں کورونا سے متاثرہ 6 مریضوں کا انتقال ہوا۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 244 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 126 مریض شفایاب ہوگئے۔
کورونا وائرس سے ملک میں اب تک 30 ہزار 355 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 24 ہزار 793 ہے۔









