کے پی کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں  پی ٹی آئی کی واضح برتری

تحصیل چیئرمین کی  49  میں سے 27نشستوں پر پی ٹی آئی آگے،وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں فقیدالمثال کامیابی کو غداروں کیلیے تنبیہ قرار دیدیا

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کو واضح برتری حاصل ہے۔وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں فقیدالمثال کامیابی کو غداروں کیلیے تنبیہ قرار دیدیا۔

خیبر پختون خواکے 18 اضلاع کی 65 تحصیلوں میں بلدیاتی انتخابات کے  دوسرے مرحلےکیلیے پولنگ  گزشتہ روز منعقد ہوئی جس کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پشاور میں غیرملکی سستے سامان کی مشہور ستارہ مارکیٹ منفرد اور مثالی

وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کی سیکورٹی پر بیک وقت 343 اہلکار تعینات

بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے غیر  حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق سٹی سوات کی میئر کی نشت پر تحریک انصاف کے شاہد علی خان ، کبل میں سعید خان، بریکوٹ میں کاشف علی،  مٹہ میں عبداللہ خان، خوازہ خیلہ میں آفتاب خان آگے ہیں جبکہ ایبٹ آباد کی 4 تحصیلوں میں 2پر حکمران جماعت،  ایک پر آزاد اور ایک پر ن لیگ کو برتری حاصل ہے۔

 اب تک موصولہ  اطلاعات کے مطابق خیبرپختونخوا  میں تحصیل چیئرمین کی  49  میں سے 27نشستوں پر پی ٹی آئی کو برتری حاصل ہے ۔جماعت اسلامی اور ن لیگ  5 ،5،جے یو آئی (ف)  4 ،  پیپلزپارٹی اور اے این پی ایک  ،ایک  جبکہ آزاد امیدوار   تحصیل چیئرمین کی 6 نشستوں پر آگے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے  خیبرپختونخوابلدیاتی انتخابات کےدوسرےمرحلےمیں فقیدالمثال کامیابی پروزیراعلیٰ  محمود خان اور پی ٹی آئی کی ٹیم کومبارکباد پیش  کی ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ  خیبرپختونخوا کےعوام نے بیرونی آقاؤں کےحضوربِکنےوالےغداروں کوپوری شدت سےمستردکیاہے،یہ تمام غداروں کیلئےایک پیشگی تنبیہ ہےکہ انکےحلقوں میں انکےساتھ کیاہونےوالاہے۔

متعلقہ تحاریر