جیو ٹی وی بےخبر نکلا، ڈان کے نمائندے نے سب بتا دیا

ڈان اخبار کے نمائندے نے بتایا کہ جیو ٹی وی کے تجزیہ کاروں کو کچھ معلوم ہی نہیں، مراسلہ تھرڈ سیکرٹری نہیں اسسٹنٹ سیکرٹری نے دیا تھا۔

ڈان اخبار میں خارجہ امور کے نمائندے باقر سجاد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیو ٹی وی کے کچھ تجزیہ نگار بہت زیادہ بےخبر ہیں۔

باقر سجاد کا کہنا تھا کہ جیو ٹی وی کے کچھ تجزیہ نگار مستقل کہہ رہے ہیں کہ یہ پیغام امریکا کے تیسرے درجے کے سیکرٹری نے بھیجا تھا۔

حقیقت یہ ہے کہ موضوع بحث بنا مراسلہ امریکی محکمہ خارجہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری ڈونلڈ لُو نے دیا تھا۔

باقر نے مزید کہا کہ جیو کے تجزیہ نگار یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ چین نے جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا اجلاس بہت عرصے سے منعقد نہیں کیا۔

ڈان کے نمائندے نے مطلع کیا کہ جے سی سی کا آخری اجلاس پچھلے سال 23 ستمبر کو منعقد کیا گیا تھا۔

جیو ٹی وی اور اس کے تجزیہ کاروں کی نااہلی کے متعلق مزید بات کرتے ہوئے باقر سجاد نے ایک اور ٹویٹ کی۔

 انہوں نے بتایا کہ جیو کے ایک تجزیہ کار کہہ رہے تھے اسد مجید کو اچانک برسلز میں تعینات کرنے کا مقصد یہ تھا کہ حکومت ان کی سفارتی کیبل کو سیاسی مقاصد کیلیے استعمال کرنا چاہتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسد مجید کی بطور سفیر پاکستان بیلجیئم میں تقرری کا اعلان نومبر 2021 میں ہی ہوگیا تھا۔

متعلقہ تحاریر