امریکا کی طرف سے میرا نام لیکر دھمکی دی گئی، وزیراعظم عمران خان

کوئی بھی بیرونی سازش ہوتی ہے تو اس میں اندر کا میر جعفر اور میر صادق شامل ہوتا ہے، حکومت جائے یا جان این آر او نہیں دوں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹر ویو  میں انکشاف کیا کہ  مجھے اگست سے اندازہ ہوگیا تھا کہ ملک کے خلاف سازشیں شروع ہوگئیں  ہیں  جس کا تعلق لندن میں نوازشریف سے  براہ راست تھا  جو لوگوں سے مل رہا تھا، کوئی بھی بیرونی سازش ہوتی ہے تو اس میں اندر کا میر جعفر اور میر صادق شامل ہوتا ہے ۔ ملک کو غلام بنانے کیلئے ایسی لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ  فوج ملک کی سلامتی کی ضمانت ہے اور ایسے لوگ کھل کر فوج کے خلاف  تنقید اور الزامات لگاتے رہتے ہیں  ، نوازشریف کی بیٹی نے کھل کر فوج پر تنقید کی ، انھوں نے کہا کہ جتنا نقصان شریف خاندان نے ملک کو پہنچایا کسی نے نہیں پہنچایا ، ان کو پہلے این آر او ون  ملا جو مشرف کے دور میں تھا اب یہ مجھ سے این آر او مانگ رہے ہیں جو میں کبھی نہیں دوں گا ۔

یہ بھی پڑھیے

کھلاڑیوں اور فنکاروں کے بعد یوٹیوبر بھی عمران خان کے حق میں بول پڑے

انھوں نے بتایا کہ پرویز مشرف نے پاکستان کے ساتھ بڑا ظلم کیا مشرف کی بڑی غداری مارشل لاء نہیں بلکہ این آر او  تھا  ۔جنرل مشرف نے اپنی حکومت بچانے کےلئے ان کرپٹ سیاستدانوں کو این آر او دیالیکن میں ایسا کبھی نہیں کروں گا، مجھے اپنی حکومت کی کوئی پرواہ نہیں ہے ، گورنمنٹ  تو دور میری جان بھی چلی جائے تو بھی میں ان کو این آر او نہیں دوں گا ۔

انھوں نے بتایا کہ کل میں نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما کا بیان سنا مجھے یہ بیان سن کر بڑی حیرت ہوئی خواجہ آصف کہتے ہیں ہے کہ امریکہ  ہماری لائف سپورٹ ہے اگر امریکہ ناراض ہوگیا تھا ہمارا کیا ہوگا ، عمران خان نے خواجہ آصف کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کو غلامی ہی کرنی تھی تو پھر انھوں نے آزادی لی کیوں تھی  ۔

عمران خان نے کہا کہ ‘میں سیاست میں پیسہ یا شہرت کیلئے نہیں آیا میرے پاس اللہ کا دیا بہت کچھ تھا پیسہ بھی اور شہرت بھی مجھے پہلے بھی دنیا جانتی تھی جبکہ سیاستدانوں کو سیاست میں آنے سے پہلے کوئی نہیں جانتا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی خط کے حوالے سے حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت کی قانونی ٹیم نے اس دھمکی آمیز خط پر مشاورت شروع کر دی ہے۔

متعلقہ تحاریر