چوہدری پرویز الہٰی کی کا میابی ہم سب کی کامیابی ہے، عثمان بزدار

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے انشاءاللہ کامیابی حق کا قدم چومے گی۔ ہم ایک ہیں اورایک رہیں گے، ملکر آگے بڑھیں گے-

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے چوہدری پرویز الہٰی کو اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ، چوہدری پرویز الہٰی کی کا میابی ہم سب کی کامیابی ہے-

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ق)کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس کے دوران کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

وسیم اکرم سے عمران خان کی تعریف سن کر احسن اقبال سیخ پا

ترین گروپ پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کی حمایت کرے گا، نعمان لنگڑیال

اجلاس میں سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی، وفاقی وزیر شفقت محمود، سینٹر اعجاز چوہدری، سابق صوبائی وزراء اور ارکان پنجاب اسمبلی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میں مسلم لیگ(ن) ، چھینہ گروپ اور ترین گروپ کے اراکین پنجاب اسمبلی بھی شریک ہوئے۔ رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری کی واپسی، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت ، چوھدری پرویز الٰہی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا۔

پارلیمانی پارٹی نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی صوبے کے عوام کے لئے خدمات کو سراہا۔پارلیمانی پارٹی نے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو کامیاب کرانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ  چوہدری پرویز الہٰی کی کامیابی کے لئے دل سے دعاگو ہوں- چوہدری پرویز الہٰی عوام کی خدمت کے سفر کو مزید آگے بڑھائیں گے-

اس موقع گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ کامیابی حق کا قدم چومے گی۔ ہم ایک ہیں اورایک رہیں گے، ملکر آگے بڑھیں گے-

چوہدری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا کہ نمبر گیم میں واضح سبقت حاصل ہے۔ کل رمضان المبارک کا پہلا روز ہماری فتح کی نوید لے کر آئے گا۔

پنجاب اسمبلی کے کل کے اجلاس میں نامزد وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کی جیت یقینی بنانے کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔

متعلقہ تحاریر