تھپڑ تنازعہ: نیٹ فلکس نے ول اسمتھ کے پروجیکٹ مؤخر کردیے
نیٹ فلکس نے طمانچہ تنازع کے باعث ول اسمتھ کے ساتھ اپنے پروجیکٹ کو مؤخر کردیا ہے

فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ آسکر کے دوران ایوارڈ کے میزبان کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے پر لائیو اسٹریمنگ نیٹ فلکس نے اداکار ول اسمتھ کے ساتھ اپنے پراجیکٹس کو مؤخر کردیا ہے۔
اداکارول اسمتھ نے جب کرس راک کو فلمی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ شو کے دوران طمانچہ مارا تو فلمی پنڈتوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز کی جانب سے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اداکار کو پابندیوں کا سامنا کرناپڑسکتا ہے جس کے باعث ول اسمتھ کے کیریئر کو نقصان پہنچے گا اور ان سے بہت سے نئے پروجیکٹس چھن جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیے
میزبان کو طمانچہ مارنے پر ول اسمتھ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
اداکارہ نادیہ حسین نے ول اسمتھ کے تھپڑ کو درست قرار دیدیا
دنیا کے سب سے بڑے لائیو اسٹریمنگ نیٹ فلکس نے طمانچہ تنازع کے باعث ول اسمتھ کے ساتھ اپنے پروجیکٹ کو مؤخر کردیا ہے ، ادارے نے ول اسمتھ کے ساتھ اپنے نئے پروجیکٹ ‘فاسٹ اینڈ لوز’ کو مؤخر کردیا ہے
واضح رہے کہ ول اسمتھ نے آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران اپنی اہلیہ جاڈا پنکیٹ کا مذاق اڑانے پر تقریب کے میزبان کامیڈین کرس راک کو براہ راست پروگرام کے دوران طمانچہ رسید کردیا تھا ،گوکہ ایک دن بعد ہی اداکار نے اپنے نا مناسب رویے پر کرس راک سے معافی مانگی تھی تاہم ادارے کی جانب سے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کا اعلان کیا گیا تھا ۔









