شہباز شریف کا وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور
اپوزیشن نے طے کیا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کی صورت میں وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے، مسلم لیگ (ن) نے ٹیزر بھی جاری کیا تھا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے تیار کردہ وہ ٹیزر شیئر کیا ہے جس میں پارٹی کے صدر شہباز شریف کی پذیرائی کی جا رہی ہے۔
This is cruel. pic.twitter.com/YyULu8jtiO
— Blue on Blue (@razzblues) April 3, 2022
ٹؤئٹر صارف نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن دیا کہ ‘یہ ظلم ہے’، ان کا واضح مطلب تھا کہ کیونکہ اب عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی حکمت عملی ناکام ہو گئی ہے تو ایسے میں یہ ویڈیو شیئر کرنا ظلم ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مسلمان سپر ہیروئن ‘مس مارول ‘کا ٹریلر جاری، فلم 8 جون کو ریلیز ہوگی
کُرتاپاجامہ کو مہاجر لباس قرار دینا، خواجہ اظہار کے گلے آگیا
ان لوگوں پر ظلم ہے جو اس آس میں بیٹھے تھے کہ قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو جائے گی اور شہباز شریف وزیراعظم بنیں گے۔
عمران خان نے کئی بار کہا تھا کہ وہ سرپرائز دیں گے اور اچکنیں سلوانے والوں کو ناکامی ہوگی۔
لیکن اس وقت سب یہ سمجھتے رہے کہ عمران خان صرف سیاسی حکمت عملی کے تحرت بیان دے رہے ہیں اور ان کے بیان میں کوئی صداقت نہیں۔
وقت نے ثابت کردیا کہ عمران خان نے صدر مملک عارف علوی کو ایڈوائز کر کے قومی اسمبلی کو تحلیل کروا دیا۔
متحدہ اپوزیشن کے درمیان یہ طے ہوا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔
ٹوئٹر صارف جو ٹیزر شیئر کیا ہے اس کے مطابق تو شہباز شریف نے وزیراعظم بننے کی تیاری بھی کرلی تھی لیکن بعد ازاں ایسا نہ ہوسکا۔









