پاکستانی باکسر محمد وسیم کے گھر ننھے مہمان کی آمد
محمد وسیم نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے یا بیٹی، مداحوں کی مبارک باد

پاکستانی باکسر محمد وسیم کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے۔محمد وسیم نے ننھےمہمان کی آمد کی اطلاع اپنے ٹوئٹ کے ذریعے دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ٹی 20 میچ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا
پاکستان اور نیدرلینڈز جولائی میں ون ڈے سیریز دوبارہ شیڈول کرنے پر متفق
ٹوئٹر پر اپنی اور نومولود کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے لکھا کہ میری زندگی، اللہ نے مجھے حیرت انگیز تحفے سے نوازا ہے، میرا خوبصورت خاندان۔
My life-line 💪🏽!!Allah has blessed me with this amazing gift 🎁!! Beautiful family. Alhamdulilah 🤗 pic.twitter.com/jJf6YaMTJN
— Falcon Waseem (@iamfalconwaseem) April 4, 2022
البتہ محمد وسیم نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے یا بیٹی۔ واضح رہے کہ محمد وسیم بلوچستان کے درالحکومت کوئٹہ میں پیدا ہوئے، وہ فلائی ویٹ مقابلوں میں پاکستان کے پہلا پیشہ ور باکسر ہیں اور وہ موجودہ ڈبلیو بی سی سلور فلائی ویٹ چیمپئن بھی بنے۔









