قومی اسمبلی میں ماورائے آئین اقدام، کے پی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

قرارداد اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے جمع کرائی،اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کا آلہ کار بن کر آئین پاکستان پر حملہ کیا،قرارداد

عوامی نیشنل پارٹی نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد کے دوران ڈپٹی اسپیکر کے مبینہ ماورائے آئین اقدام کے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی ۔

ڈپٹی اسپیکر کے مبینہ ماورائے آئین اقدام کے خلاف قراداد عوامی نیشنل پارٹی  کے  پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کی جانب سے جمع کرائی  گئی۔

یہ بھی پڑھیے

پی ٹی آئی نے سندھ اسمبلی کو بھی مچھلی بازار بنا دیا

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومت کا آلہ کار بن کر آئین پاکستان پر حملہ کیا ہے۔  اسمبلی قواعد و ضوابط کو پاؤں تلے روندا اور ملک کو آئینی بحران سے دوچار کیا۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے مرحلے کو آئینی تقاضوں کے مطابق نمٹانا اسپیکر کی آئینی ذمے داریوں میں شامل ہے۔  عمران خان نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیساتھ مل کر پاکستان کے آئین کا مذاق اڑایا ہے۔

متعلقہ تحاریر