اپنے صوبے کیلئے پورے پاکستان کی قیادت کا انگوٹھا لگوا لیا، خالد مقبول صدیقی

کچھ سازشی عناصر ہمارے خلاف بینر بھی نہیں لگائیں تو اور کیا کریں ، ان بینرز اور اس کے پیچھے لگے پیسوں سے ایم کیوایم نہیں ڈرے گی،کنوینر ایم کیو ایم پاکستان

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایک معاہدے کے ذریعے قوم کا بچانے کا نسخہ آنے والی نسل کو دے دیا ہے، اپنے صوبے کیلئے پورے پاکستان کی قیادت کا انگوٹھا لگوا لیا ۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کارکنان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن قبل کارکنان سے اجازت لیکر حالات کا مقابلہ کرنے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

اپوزیشن اور حکومت کی ترجیحات بدلنے سے سیاسی بحران گہرا ہونے لگا

نوازشریف اور زرداری اپنی حکومتیں بچانے کیلیے غیر آئینی اقدام کرتے رہے

خالد مقبول نے کہاکہ کارکنان کو مبارک ہو کہ ایم کیوایم نے تمام مطالبات منوالیے ، اپنے صوبے کیلئے پورے پاکستان کی قیادت کا انگوٹھا لگوا لیا ہے، کارکنان اور عوام کی اجازت سے پورے پاکستان کی قیادت سے اپنا حق منگوالیا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کچھ سازشی عناصر ہمارے خلاف بینر بھی نہیں لگائیں تو اور کیا کریں ، ان بینرز اور اس کے پیچھے لگے پیسوں سے ایم کیوایم نہیں ڈرے گی ، چند عناصر کو کراچی میں جیتنے کیلئے نہیں اپنی قوم کو ہرانے کیلئے لایا گیا ہے لیکن اپنی قوم کو ہرانے والے بار بار ہار رہے ہیں۔

متعلقہ تحاریر