آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا  کپتان بابر اعظم سے جان چھوٹنے پر خوش

مجھے خوشی ہے کہ اب ہمیں بابر اعظم کو مزید گیند نہیں کرانا ہوگی کیونکہ بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کیلیے آپ کے پاس بہت بہت خاص منصوبہ ہونا چاہیے،ایڈم زمپا

آسٹریلوی اسپنر ایڈم زمپا پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے جان چھوٹنے پر سکون میں آگئے۔ بابر اعظم کوآؤٹ کرنا انتہائی مشکل کام قرار دیدیا ۔

آسٹریلیا پاکستان سے ٹیسٹ سیریز اور ٹی ٹوئنٹی میچ جیت کر وطن واپس روانہ ہوگئی مگر جاتے جاتے بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کینگروز کے ذہنوں پر سوا رہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹی 20 میچ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 3 وکٹوں سے ہرا دیا

 میک اپ کے بعد ثقلین مشتاق کی بیٹی نے اپنے والد کی پونی باندھ دی

ایڈم زمپا نے وطن واپسی سے قبل اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ اب ہمیں بابر اعظم کو مزید گیند نہیں کرانا ہوگی کیونکہ بابر اعظم کو آؤٹ کرنے کیلیے آپ کے پاس بہت بہت خاص منصوبہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بابر اعظم وہ کھلاڑی جسے کھیلتے ہوئے دیکھنا شاندار ہوتا ہے۔

متعلقہ تحاریر