ریلوے اور توانائی کمپنیز کو تیل کی فراہمی جاری ہے، پی ایس او

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پی ایس او نے توانائی کمپنیز کو تیل کی فراہمی بند کردی ہے، لوڈشیڈنگ متوقع ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا دنیا نیوز کی ایک خبر شیئر کی جس کے مطابق پی ایس او نے پاور کمپنیز کو تیل کی فراہمی بند کر دی ہے۔

خبر میں بتایا گیا تھا کہ اگلے ہفتے سے بدترین لوڈ شیڈنگ متوقع ہے، مفتاح اسماعیل نے ٹویٹ میں لکھا کہ عمران خان کی نااہلی، کرپشن، جھوٹ اور اقتدار کی ہوس نے قوم کا بہت کچھ تباہ کر دیا ہے۔

مفتاح کی اس ٹویٹ پر حماد اظہر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ جعلی خبر ہے، پی ایس او سے معلومات لی ہیں، وہ توانائی کمپنیز کو معاہدے کے مطابق تیل فراہم کر رہے ہیں۔

آج پی ایس او کی جانب نے بھی تردید کی ہے کہ توانائی کمپنیز اور ریلوے کو تیل کی فراہمی بند نہیں کی گئی۔

پی ایس او کی طرف سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا کہ پی ایس او معاہدے کے مطابق تمام صارفین کو تیل فراہم کر رہا ہے۔

جن صارفین سے معاہدہ نہیں ہوا انہیں بھی پاور جنریشن کا عمل رواں رکھنے کے لیے تیل فراہم کیا جا رہا ہے۔

پاکستان اسٹیٹ آئل کا کہنا ہے کہ مالی مشکلات اور بڑھتے ہوئے واجبات کے باوجود ایک ذمہ دار قومی کمپنی ہونے کے ناطے پی ایس او تمام اسٹیک ہولڈز کے لیے ایندھن کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر