ای سی پی، 2017 کی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں کرنے کا حکم
الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس، چار مہینے میں حلقہ بندیاں مکمل کرنے کا حکم، 13 اپریل کو عام انتخابات کا پلان پیش کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آج ایک اہم اجلاس طلب کیا تھا۔
ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے 2017 کی مردم شماری کے مطابق فوری طور پر قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام حلقوں کے لیے حلقہ بندیوں کا کام شروع کر دیا ہے۔
#ElectionCommissionofPakistan #ECP pic.twitter.com/p3Wh4DrBp8
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) April 8, 2022
الیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ حلقہ بندیاں 4 مہینوں میں مکمل کی جائیں۔
صوبائی حکومتوں کی ای سی پی کی طرف سے لکھا جائے گا کہ نقشے اور دیگر ڈیٹا الیکشن کمیشن کو فراہم کریں۔
سیکرٹری اور اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ 13 اپریل کو عام انتخابات کے لیے مکمل ایکشن پلان پیش کیا جائے۔
ای سی پی نے فنانس ڈویژن کو مراسلہ بھیجا ہے کہ صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں کیونکہ مزید التوا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔









