پنجاب حکومت پر الزام تراشی،مونس الہٰی کا خواجہ آصف کو کرارا جواب

خواجہ صاحب آپ تسلیم کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ایسے ارکان ہیں جو پارٹی کی ہدایت کے خلاف ووٹ دیں گے،ڈیفیکشن شق کے نفاذ کی حمایت کرنے پر آپ کا شکریہ،مونس الہٰی

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کو  پنجاب حکومت پر تنقید مہنگی پڑگئی۔مسلم لیگ ق کے  مرکزی رہنما مونس الہٰی نے خواجہ آصف کو آئینہ دکھادیا۔

خواجہ آصف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ چیف سیکریٹری اور آئی جی پنجاب نے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کو گرفتار کرنے اور وزیراعلیٰ کے ووٹ کے وقت تک غائب کرنے کے لیے غیر قانونی کارروائی کرنے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے

شیریں مزاری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو عدالتی بغاوت قرار دیدیا

اپنے صوبے کیلئے پورے پاکستان کی قیادت کا انگوٹھا لگوا لیا، خالد مقبول صدیقی

خواجہ آصف نے مزید کہاکہ  اب پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ وہ انہیں ہٹا کر اپنی پسند کے افراد کو تعینات کرے۔

مسلم لیگ ق کے رہنمامونس الہٰی نے لیگی رہنما کے ٹوئٹ کے جواب میں لکھا کہ تو خواجہ صاحب آپ تسلیم کرتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ایسے ارکان ہیں جو پارٹی کی ہدایت کے خلاف ووٹ دیں گے۔

مونس الہٰی نے مزید لکھا کہ ڈیفیکشن شق کے نفاذ کی حمایت کرنے پر آپ کا شکریہ۔ مجھے امید ہے کہ آپ پاکستان کے آئین کو برقرار رکھیں گے۔

متعلقہ تحاریر