حافظ سعید کو غیرقانونی فنڈنگ کے مقدمات میں 31برس قید کی سزا

انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے 2 مقدمات میں سزا کے ساتھ ساتھ 3 لاکھ 40ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا

لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے غیر قانونی فنڈنگ کے 2 کیسز میں کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو 31 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔

انسداد دہشتگری عدالت کے جج اعجاز بٹر نے مقدمے کا ٹرائل مکمل ہونے پر سربراہ جماعت الدعوۃ کو 2 مقدمات میں مجموعی طور پر31 سال قید کی سزا سنائی اور 3لاکھ 40 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیے

حساس ادارے کی کارروائی، ایاز موتی والا اور سہولت کار گرفتار

توہین مذہب کا الزام، تین خواتین نے معلمہ کو قتل کردیا

یاد رہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی  نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید اور دیگرملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کر رکھے ہیں۔اس سے قبل بھی حافظ محمد سعید اور کو انسداد دہشت گری عدالت سے سزائیں ہو چکی ہیں۔

متعلقہ تحاریر