پی ٹی آئی کے 20 منحرف اراکین قومی اسمبلی کے خلاف ریفرنس دائر
ریفرنس پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوایا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے منحرف اراکین قومی اسمبلی کے خلاف اسپیکر اسد قیصر کے پاس ریفرنس جمع کرا دیا ہے۔
ریفرنس پی ٹی آئی کے چیف وہب عامر ڈوگر کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دیا گیا۔ ریفرنس وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھجوایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
پنجاب حکومت پر الزام تراشی،مونس الہٰی کا خواجہ آصف کو کرارا جواب
پی ٹی آئی کے 20 منحرف ارکان کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کرایا گیا ہے۔ ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ ان منحرف ارکان کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیے تھے لیکن منحرف ارکان نے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے تھے۔
ریفرنس میں اسپیکر قومی اسمبلی سے استدعا کی گئی ہے کہ فوری طور پر ان 20 منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اور ان کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے معاملے کا آغاز کیا جائے۔
ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ منحرف 20 ارکان پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے مگر اب ان ارکان نے اپنی وفاداری تبدیل کرلی ہے لہٰذاہ ان کے خلاف 63 اے کے تحت کارروائی کی جائے ۔ ریفرنس کچھ دیر پہلے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ پہنچا تھا جو اب اسپیکر کو موصول ہو گیا ہے۔









