وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ شروع

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے استعفیٰ دے دیا، چیئر ایاز صادق کے سپرد، 12 بج کر 2 منٹ پر ووٹنگ کا عمل شروع۔

وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی مستعفیٰ ہوگئے۔ اسپیکر چیئر ایاز صادق کے سپرد، ووٹنگ کا عمل شروع۔

تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر ووٹنگ کے لیے منعقدہ قومی اسمبلی کا اجلاس عشا کی نماز کے لیے ملتوی کیا گیا تھا، سپریم کورٹ کی ڈیڈ لائن سے کچھ دیر قبل کارروائی دوبارہ شروع ہوئی۔

اجلاس شروع ہوتے ہی اسد قیصر نے کہا کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں، اس کے بعد انہوں نے ایوان کی کارروائی پینل آف چیئر کے ممبر ایاز صادق کے سپرد کر دی۔

ایاز صادق نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے ووٹنگ پر عمل شروع کروا دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر