عمران خان کی حکومت مہینے بھر کی ہنگامہ خیزی کے بعد رخصت

پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ہے۔

وزیرِاعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ عمران خان پاکستان کے وزیراعظم نہیں رہے، تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے۔ 

پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے اور اسے منظور کرلیا گیا ہے۔

قرارداد منظور ہونے کے بعد حزب اختلاف کے رہنما شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کروڑوں عوام کی دعائیں قبول ہوئیں۔

انہوں نے اپوزیشن کے تمام رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں نے بےنظیر نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج یہ اتحاد ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالے گا، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ ماضی کی تلخیوں میں نہیں جانا چاہتے۔

متعلقہ تحاریر