سابق صدر زرداری کی قوم کو ‘یوم دستور’ پر مبارکباد

آئین کی حکمرانی سےملک کی سلامتی اور اداروں کی ساکھ مستحکم ہوگی۔

آصف علی زرداری نے قوم کو یوم دستور پر مبارکباد  دیتے ہوئے کہا ہے کہ  18ویں آئینی ترمیم وفاق اور اکائیوں کے درمیان ایک میثاق ہے ، آئین کی حکمرانی سےملک کی سلامتی اور اداروں کی ساکھ مستحکم ہوگی۔

آج ملک بھر میں  10 اپریل 1973  کو منظور ہونے والے آئین پاکستان (یوم دستور) کی یاد میں یوم تشکر منایا جارہا ہے، سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے قوم کو یوم دستور پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے آج کے دن قوم کو متفقہ دستور دیا تھا، 73ء کا آئین ہی وفاق کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آصف زرداری نے تحریک عدم اعتماد پر پارٹی ارکان کو انتباہی خط کیوں لکھا؟

ایم کیو ایم وفد کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے اہم ملاقات

انھوں نے کہا کہ  شہید بینظیر بھٹونے 1973 کے آئین کی بحالی کیلئے زندگی بھر جدوجہد کی، اسی آئین کی خاطر شہید محترمہ نے قید اور مشکلات برداشت کیں۔ انہوں نے کہا کہ 1973ء کی آئین کی  بحالی کیلئے آزادی صحافت کے علمبرداروں نے بھی  جدوجہد کی، 1973ء کےآئین کیلئے پھانسیاں ،کوڑے اور قید قبول کرنے والوں کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 18ویں آئینی ترمیم وفاق اور اکائیوں کے درمیان ایک میثاق ہے ، آئین کی حکمرانی سےملک کی سلامتی اور اداروں کی ساکھ مستحکم ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور اکائیوں میں ایک میثاق ہے، آئین کی حکمرانی سے ملک کی سلامتی اور اداروں کی ساکھ مستحکم ہوگی۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی نے پاکستان کا آئین 10اپریل 1973ء کو منظور کیا تھا اور 12 اپریل 1973ء کو صدر نے توثیق کی تھی۔

متعلقہ تحاریر