کاون نامی ہاتھی کی الوداعی تقاریب کا آغاز

صدر مملکت نے مارگلا ہلز نیشنل پارک کی دیکھ بھال ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد پر اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو سراہا۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مرغزار نامی چڑیا گھر میں موجود ہاتھی کی کمبوڈیا منتقلی ایک سماجی اور ثقافتی سرگرمی بن گئی ہے۔

کاون نامی ہاتھی کی الوداعی تقریب میں وزراء، گلوکار اور سماجی شخصیات نے تو شرکت کی ہی لیکن صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی بھی اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

کاون کی الوداعی تقریب میں شریک وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین نے اپنی تقریر میں بتایا کہ کاون 29 نومبر کو اسلام آباد سے روانہ ہوگا اور اُنہیں خوشی ہے وہ اپنی بقیہ زندگی اپنے ریوڑ اور سازگار ماحول میں گزارے گا۔

صدر مملکت نے مارگلا ہلز نیشنل پارک کی دیکھ بھال ہائی کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد پر اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے

سگریٹ پیتے ہوئے دولہا دلہن کا فوٹو شوٹ انٹرنیٹ پر وائرل

متعلقہ تحاریر