سکھر میں مچھروں کی بہتات ، مچھر دانیوں کا کاروبار عروج پر

شہری حلقوں کا کہنا مچھر دانیوں کی فروخت اس بات کا ثبوت ہے کہ انتظامیہ مچھروں کی پیداوار پر قابو میں بری طرح سے ناکام ہے۔

سکھر: گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی مچھروں کی تعداد میں اضافہ ، مچھروں سے بچنے کیلئے مچھر دانیوں کی خریداری میں اضافہ ، سڑک کنارے لگے رنگ برنگے مچھر دانیوں کے اسٹال خریدوں کی توجہ کا مرکز بن گئے، شہری حلقوں کا کہنا مچھر دانیوں کی فروخت اس بات کا ثبوت ہے کہ انتظامیہ مچھروں کی پیداوار پر قابو میں بری طرح سے ناکام ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی گرمی میں اضافے کیساتھ ہی مچھروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے ، موسم گرما کے دنوں میں مچھروں سے بچنے کے لئے مچھردانیوں کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر میں مضر صحت اشیاء کی فروخت جاری، سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر

فنڈز کی عدم فراہمی ، ہینڈز کے زیراہتمام ایک اسپتال اور 34 مراکز صحت بند

مچھروں کی بہتات کے ساتھ ہی سڑک کنارے لگے رنگ برنگے مچھر دانیوں کے اسٹال خریدوں کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

سکھر شہر کے مختلف علاقوں مینارہ روڈ ،ایوب گیٹ ،ملٹری روڈ و دیگر شاہراو¿ں اور سڑکوں کے کنارے رنگ برنگی چھوٹی بڑی مچھر دانیاں سج جاتی ہیں اور مچھروں سے تنگ شہری کو خریداری کیلئے ٹھہرنا پڑتا ہے سڑکوں کنارے مچھر دانی خریدنے کے شہریوں کو دہرے فائدے ہوتے ہیں، ایک تو بازار جانےکی جھنجھٹ سے بچ جاتے ہیں دوسری قیمت مناسب ہوتی ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے رات کے وقت مجبوراَ بچوں کے لئے مچھر دانی خریدنی پڑتی ہے شہر میں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے مچھر دانیوں کی طلب میں اضافہ ہوگیا ہے وہیں مچھر دانی فروشوں کی چاندی ہو گئی ہے۔

دکان دار کے مطابق گرمی میں مچھر زیادہ ہو جاتے ہیں اور لوگ باہر نکل آتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا کام بھی تیزی سے شروع ہو جاتا ہے، مچھر دانیاں لوگ خریدتے رہتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رنگ برنگی مچھر دانیاں کا استعمال جہاں مچھروں کی بہتات کی وجہ سے شہریوں کے لئے مجبوری بن گیاہے تو وہیں انتظامیاں کی بے حسی اور مچھروں کی پیداوار پرقابو نہ پانے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

متعلقہ تحاریر