فوجی قیادت کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر کریک ڈاؤن، سرغنہ سمیت 11 گرفتار
ایف آئی اے کو پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں سے اداروں کیخلاف منظم مہم کا کوئی ثبوت نہیں ملا،تمام کارکنوں کو رہا کردیا گیا ہے،صحافی مبشر زیدی کا دعویٰ

ایف آئی اے نے فوجی قیادت کیخلاف ٹاپ ٹرنڈ چلانے والے سرغنہ مقصود عارف سمیت 11افراد کو گرفتار کرلیا۔
سینئر صحافی مبشر زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے کو پی ٹی آئی کارکنوں کیخلاف منظم مہم کا کوئی ثبوت نہیں ملا، تمام کارکنوں کو رہا کردیاگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
سینئر تحقیقاتی صحافی زاہد گشکوری کے مطابق ملزم مقصود عارف کو سبزازار لاہور گرفتار کیا گیا،اسکا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔زاہد گشکوری نے مزید بتایا کہ پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلانے والے 7 ملزمان کا تعلق مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت سے ہے ان ملزمان نے 2200 اکاؤنٹس سے پاک فوج کیخلاف 2لاکھ سے زائد پوسٹس کیں۔
پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز مواد پھیلانے والے 7 ملزمان کا تعلق مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت سے ہے
ان ملزمان نے 2200 اکاونٹس سے پاک فوج کیخلاف 2لاکھ سے زائد پوسٹ کی
ایف ٓائی اے نے نیٹ ورک سے جڑے ان ملزمان اج گرفتار کیا ہے
گرفتاریاں نیٹ ورک سر غنہ مقصود عارف کی مدد سے ممکن ہوئی
— Zahid Gishkori (@ZahidGishkori) April 12, 2022
ایف آئی اے نے نیٹ ورک سے جڑے ان ملزمان کو آج گرفتار کیا ہے۔ گرفتاریاں نیٹ ورک سر غنہ مقصود عارف کی مدد سے ممکن ہوئی ہیں۔
ڈان نیوز سے وابستہ سینئر صحافی اور اینکر مبشرزیدی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ سوشل میڈیا پر فوج اور عدلیہ پر تنقید میں ملوث 3ملزمان کو لاہور جبکہ فیصل آباد اور گجرات سے 8 افراد کو گرفتار کیا گیا۔
Crackdown on social media activists of @PTIofficial for criticising military & judiciary on social media. 3 people arrested from Lahore & 8 from Faisalabad & Gujrat. FIA Cyber Crime wing says they have list of 50 activists who were operating 100s of anonymous/ fake accounts
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) April 12, 2022
ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ایسے 50 کارکنوں کی فہرست ہے جو 100 گمنام/جعلی اکاؤنٹس چلا رہے تھے۔
Latest: FIA found no evidence organized campaign against institutions by @PTIofficial Activists are being released. FIA officials say they were under pressure to detain people https://t.co/8tqstjy6US
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) April 12, 2022
بعد ازاں مبشر زیدی نے ایک اور ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایف آئی اے کو پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں سے اداروں کیخلاف منظم مہم کا کوئی ثبوت نہیں ملا لہٰذا ان کارکنوں کو رہا کردیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کو حراست میں لینے کے لیے ان پر دباؤ تھا۔









