جنوبی وزیرستان، آپریشن کے دوران پاک فوج کے دو اہلکار شہید

پاک فوج کے ایس ایس جی کمانڈو میجر شجاعت حسین اور سپاہی عمران خان بھاری فائرنگ کے دوران شہید ہوگئے، شہید افسر کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تھا۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں فائرنگ کا تبادلہ، دو دہشت گرد مارے گئے، بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

فائرنگ کے تبادلے میں میجر شجاعت حسین اور سپاہی عمران خان جامِ شہادت نوش کر گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر شجاعت حسین کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ جبکہ سپاہی عمران خان نصیرآباد سے تھے۔

شہید میجر شجاعت حسین نے سندھ رینجرز کے ‘قلندرز ونگ’ میں بھی خدمات سرانجام دی تھیں۔

میجر شجاعت پاک فوج کی اعلیٰ ترین ایس ایس جی کمانڈو کی ضرار کمپنی میں تھے۔

متعلقہ تحاریر