مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ، گاڑیوں کی فروخت میں 53 فیصد اضافہ
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جیپ کی فروخٹ 45.8 فیصد بڑھی، دو اور تین پہیوں والی سواریوں کی فروخت میں کمی ہوئی۔

آٹو سیکٹر میں رواں مالی سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت میں 53.8 فیصد جبکہ ٹرکوں کی فروخت میں 66.4 فیصد اضافہ ہوا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جیپ/پک اپ کی فروخت 45.8 فیصد بڑھی اور ٹریکٹرز کی فروخت میں 12.1 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دو اور تین پہیوں والی سواریوں کی فروخت میں کمی بھی ہوئی ہے۔
2021 کے آخری سہ ماہی میں قیمتوں میں اضافے، بلند شرح سود اور اسٹیٹ بینک کی طرف سے آٹو فنانسنگ پر پابندیوں کے باوجود گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ہوا۔
مالی سال 2021 کی سہ ماہی میں ایک لاکھ 12 ہزار 244 یونٹس کے مقابلے میں رواں سال کے اسی دورانیے میں کُل ایک لاکھ 72 ہزار 612 یونٹس ہوگئی۔
یعنی 60 ہزار 368 یونٹس کا اضافہ ہوا، ٹویوٹا کورولا اور یارس کی مشترکہ فروخت رواں سال کے ابتدائی 9 مہینوں میں 43 یزار 695 یونٹس تک پہنچ گئی جو کہ پچھلے سال 34 ہزار 976 یونٹس تھی۔
ہونڈا سوک اور ہونڈا سٹی کی فروخت رواں سال کے ابتدائی 9 مہینے میں 43 فیصد بڑھی اور 26 ہزار 830 یونٹس ہوگئی جو کہ پچھلے سال 18 ہزار 816 یونٹس تھی۔









