تحریک انصاف کے123ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور، اعلامیہ جاری
استعفوں کی منظوری کے باعث ملک میں عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں،فرخ حبیب: عمران خان کا مستعفی ارکان قومی اسمبلی کو خراج تحسین
قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے استعفوں کی منظوری کا اعلامیہ بھی کردی کردی۔
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے پی ٹی آئی کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر لئے ہیں اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔
یہ بھی پڑھیے
اسپیکر قومی اسمبلی کے عہدے کےلیے انتخاب کا شیڈول جاری
لیٹر گیٹ کی تحقیقات ، ساری نظریں سپریم کورٹ آف پاکستان پر مرکوز
فرخ حبیب نے مزید لکھا کہ استعفوں کی منظوری کے باعث ملک میں عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف کے 123 اراکین اسمبلی کے استعفے قومی اسمبلی کے قائمہ مقام اسپیکر قاسم سوری نے منظور کر لئے ہے۔ اور قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
استعفوں کی منظوری کے باعث ملک میں عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہے pic.twitter.com/scmvf2lXg9— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) April 14, 2022
تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے 123 ارکان قومی اسمبلی کی تعریف کرنا چاہتا ہوں جو خودمختار پاکستان اور امریکی ایما پر حکومت کوتبدیل کرکے مجرموں ، سزا یافتہ اور ضمانت پر رہا افراد کو برسر اقتدار لانے کےخلاف ثابت قدم رہے، یہ کسی بھی آزاد و خودمختار قوم کی حتمی توہین ہے۔
Want to appreciate our 123 MNAs as their resignations have been accepted by Speaker Qasim Suri. Their standing firm for a sovereign Pak & against US-initiated regime change bringing to power criminals, convicted & on bail – the ultimate insult to any self respecting indep nation.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 14, 2022













