شان مسعود انگلش کاؤنٹی میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے
پاکستان بلے باز نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئےسسکیس کیخلاف271گیندوں پر22چوکوں کی مدد سے 201رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی
ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے۔
شان مسعود نے انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے 271 گیندوں پر22چوکوں کی مدد سے 201رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی اور تاحال کریز پر موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
آئی سی سی رینکنگ: شاہین آفریدی تینوں فارمیٹس کے ٹاپ ٹین میں شامل
پی سی بی نے پاکستان سری لنکا ویمنز سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا
شان کی عمدہ بلے بازی کی بدولت کاؤنٹی چیمپئن شپ ڈویژن2 کے 4روزہ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر ڈربی شائر نے سسکیس کیخلاف 2 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے تھے۔
201 not out.
271 balls.@shani_official 🙇 #LVCountyChamp pic.twitter.com/ueAmnbul6u— LV= Insurance County Championship (@CountyChamp) April 14, 2022
شان انگلش کاؤنٹی میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل شان مسعود نے مڈل سیکس کے خلاف اپنے پہلے کاؤنٹی کرکٹ میچ میں بالترتیب 91 اور 62 رنز بنائے۔