شوبز شخصیات تاحال عمران خان کی حمایت میں کمربستہ
سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو ،اداکارہ لیلیٰ زبیری اور گلوکار عاصم اظہرنے سوشل میڈیا پوسٹس میں کراچی جلسے کی حمایت کا اظہار کیا

معروف شوبز شخصیات تاحال سابق وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں کمربستہ ہیں۔
سینئراداکارہ عتیقہ اوڈھو ،اداکارہ لیلیٰ زبیری اور گلوکار عاصم اظہرنے سوشل میڈیا پوسٹس میں کراچی جلسے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شوبز انڈسٹری کا کھل کر عمران خان سے اظہار یکجہتی
شوبز شخصیات اور کھلاڑی تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر خوش
سینئر اداکارہ عدیقہ اوڈھو نے انسٹاگرام پرتحریک انصاف کے کراچی جلسے کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عمران خان کراچی آرہے ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ ان کی حمایت کی جائے۔
View this post on Instagram
گلوکار عاصم اظہر نےاپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ڈی ایم دیکھیں آپ نے کیا کیا ہے، آپ نے پاکستان کوعمران خان کی اہمیت کا احساس دلایا ہے، شکریہ اگلے انتخابات کا انتظار نہیں کر سکتے۔
Look what you’ve done PDM.. you’ve made Pakistan realise the importance of @ImranKhanPTI even more. Thank you 😊 Can’t wait for the next elections! 🇵🇰
— Asim Azhar (@AsimAzharr) April 10, 2022
اداکارہ لیلیٰ زبیری نے اپنے ٹوئٹ میں سینئر اینکر آفتاب اقبال کی پوسٹ کا عکس شیئر کیا۔ جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا گیا تھا دو باتیں سچ ثابت ہوگئیں۔
You are right pic.twitter.com/OSvsVjyNtr
— Leyla Zuberi (@LeylaZuberi) April 14, 2022
ایک یہ کہ مراسلہ سچا ہے دوسرا یہ کہ مداخلت ہوئی ہے۔لیلیٰ زبیری نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ صحیح کہہ رہے ہیں۔









