وسیم اکرم نصیحتوں سے تنگ آکر سوئمنگ پول میں کود گئے

سوئمنگ پول کی وڈیو شیئر کی تو قمیص نہ پہننے پر سب نے داداؤں کی طرح نصیحتیں شروع کردیں، لو میں تھری پیس سوٹ پہنچ کر آگیا،فاسٹ بولر

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم سوشل میڈیا صارفین کی نصیحتوں سے تنگ آکر تھری پیس سوٹ پہن کر سوئمنگ پول میں کود گئے۔ ناقدین پر دل کی بھڑاس نکال دی۔

وسیم اکرم کی ایک وڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں سوٹ پہنے سوئمنگ پول میں کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

شان مسعود انگلش کاؤنٹی میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے

آئی سی سی رینکنگ: شاہین آفریدی تینوں فارمیٹس کے ٹاپ ٹین میں شامل

 

وسیم اکرم نے وڈیو میں کہا کہ  میں نے ایک وڈیو  پوسٹ کی تھی جس میں کمر تک پول میں تھا۔ لیکن بہت سے لوگوں نے داداؤں کی طرح نصیحتیں کیں کہ  آپ شرم نہیں آتی آپ بغیر قمیص کے نہارہے ہیں،لو خوش ہو تھری پیس سوٹ پہن کے نہارہے ہیں ، نصیحتیں دینے سے باز نہ آناسارے۔

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے وڈیو پر دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے،ایک صارف نے لکھا کہ سوئنگ کے کپتان کو کیا ہوگیا یہ تو سوئم کے سلطان بننے چلے۔

متعلقہ تحاریر