پاکستان تحریک انصاف معاشرے کے ہر طبقے کی آواز بن گئی
فیکٹری مالکان ہوں یا مزدور، زمیندارں ہوں یا کھیتوں میں کام کرنے والے کسان، گھریلو خواتین ہوں یا ورکنگ ویمن ہر طبقہ عمران خان کی حمایت میں کمربستہ ہے

پاکستان تحریک انصاف کو پاکستانی معاشرے کے ہر طبقے کی نمائندہ جماعت بن گئی۔ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے اقتدار سے بے دخل کیے جانے کے بعد عمران خان نے عوام کو سڑکوں پر آنے کی کال دی تو معاشرے کا ہر طبقہ عمران خان کا ہمنوا بن گیا۔
فیکٹری مالکان ہوں یا مزدور، زمیندارں ہوں یا کھیتوں میں کام کرنے والے کسان، گھریلو خواتین ہوں یا ورکنگ ویمن ہر طبقہ عمران خان کی حمایت میں کمربستہ ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بلی تھیلے سے باہر آگئی، زرداری نے ساراحکومتی بوجھ نون لیگ پر ڈال دیا
شیری مزاری نے آئی ایس پی آر کے بیان کی تردید کردی
صرف یہی نہیں مذہبی اعتبار سے بھی تحریک انصاف کا طرہ امتیاز ہے کہ ایک طرف اسے لبرل اور لادین طبقے کی حمایت حاصل ہے تو دوسری طرف دیندار طبقہ بھی کھل کر تحریک انصاف کی حمایت کررہا ہے۔تحریک انصاف کے جلسوں میں جہاں جینز ،شرٹ پہننے والاطبقہ نظر آتا ہے تو وہیں ڈاڑھی اور برقع والا طبقہ بھی نظر آتا ہے۔
گزشتہ روز اقرار الحسن کے شو میں کراچی کے عوام نے فیصلہ دیا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے۔ اگلے انتخابات میں کراچی سے کلین سویپ یقینی ہے۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/t57l3DKH3j
— PTI (@PTIofficial) April 16, 2022
جب عمران خان ہمارے وزیراعظم تھے تو ہم فخر سے کہہ سکتے تھے کہ عمران خان ہمارا وزیراعظم ہے: عوامی رائے#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/rxGpPlePAW
— PTI (@PTIofficial) April 16, 2022
تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں میں عوامی شمولیت کا اندازہ اس بات سے بھی بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ گزشتہ ہفتے جب عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے نتیجے میں وزارت عظمیٰ سے سبکدوشی کے بعد ملک گیر احتجاج کی کال دی تو ملک کے کونے کونے میں عوام گھروں سے باہر نکل آئے اور تحریک انصاف کی قیادت کی عدم موجودگی کے باوجود بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ان مظاہروں میں عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا اس کی چند جھلکیاں آپ کیلیے پیش خدمت ہیں۔
This is the passion for PTI, this is Pakistan completely rejecting the imported government! #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/gIBoOiSvEq
— PTI (@PTIofficial) April 16, 2022
عمران خان ہمارے لیے اللہ کی نعمت ہیں۔ ہمیں اس کی قدر کرنی ہے، زندگی میں پہلا ووٹ ڈالا عمران خان کو اور انشااللہ ہمیشہ ہم ان کے ساتھ کھڑے رہینگے کیونکہ عمران خان ایک ایماندار اور سچا لیڈر ہے وہی پاکستان کو ترقی دے سکتا ہے۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظورpic.twitter.com/HC6Afa6S2d
— PTI (@PTIofficial) April 16, 2022
People of Karachi winning hearts#امپورٹڈ_حکومت_نامنظورpic.twitter.com/hzC4zV2LiW
— PTI (@PTIofficial) April 16, 2022
وزیراعظم عمران خان کا طرہ امتیاز ہی یہ ہے کہ انہوں نے معاشرےکے ان طبقات کو سیاست میں متحرک کیا ہے جو اس سے قبل سیاست سے لاتعلق تھے۔ڈاکٹرز،انجینئرز،آرکیٹیکٹس، چارٹرڈ اکاؤنٹٹس اور بینکرز سمیت پڑھا لکھا طبقہ تحریک انصاف کو کھل کرسپورٹ کررہا ہے۔ جولوگ الیکشن کے دن چھٹی کے باوجود ووٹ ڈالنے کیلیے نہیں نکلتے وہ رمضان المبارک کے باوجود تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں میں شریک ہورہے ہیں۔









