تحریک انصاف کے کارکنوں کی چاند نواب کے ساتھ بدتمیزی
سینئر صحافی پی ٹی آئی جلسے کی کوریج کیلیے گئے تو کارکنوں نے گھیر کر ہراساں کیا، رپورٹنگ کے دوران کیمرے کے آگے آکر بدتمیزی کرتے رہے۔

صحافی نعمت خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں معروف رپورٹر چاند نواب کو تحریک انصاف کے کارکنان تنگ کر رہے ہیں اور ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔
چاند نواب اے آر وائی نیوز کے لیے رپورٹر کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ شرارتی نوجوان انہیں رپورٹنگ کے دوران تنگ کر رہے ہیں۔
These young workers of @PTIofficial are harassing a senior journalist, Chand Nawab, who is of their father’s age. Political leadership has a responsibility to teach workers some ethics.
Chand bhai deserves respect pic.twitter.com/sWprUTpJAq
— Naimat Khan (@NKMalazai) April 16, 2022
برسوں پہلے ایک نیوز چینل کے لیے رپورٹنگ کرتے ہوئے چاند نواب کو کچھ ایسی صورتحال کا سامنا تھا کہ ان کے کیمرے کے سامنے سے مستقل لوگ گزر رہے تھے۔
چاند نواب رپورٹ مکمل نہیں کر پا رہے تھے کیونکہ ٹرین اسٹیشن سے کی گئی اس رپورٹنگ میں ان کے کیمرے کے سامنے بار بار لوگ آرہے تھے۔
تحریک انصاف کے منچلوں نے چاند نواب کے ساتھ اسی برسوں پرانے منظر کو دہرانے کی کوشش کی اور انہیں تنگ کیا۔
صحافی نعمت خان نے پی ٹی آئی کو ٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی پارٹی کے یہ نوجوان کارکنان ایک سینئر صحافی چاند نواب کو ہراساں کر رہے ہیں جو کہ نوجوانوں کے والد کی عمر کے ہیں۔
نعمت خان نے مزید کہا کہ سیاسی قیادت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے کارکنان کو تمیز سکھائیں، چاند بھائی عزت کے مستحق ہیں۔









