نادیہ جمیل بچوں سے جنسی زیادتی کے خلاف پھٹ پڑیں

بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتیوں، کم عمری کی شادیوں، اور بچوں کی مزدوریوں پر ہم کب غضبناک ہوں گے

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماڈل نادیہ جمیل جو بچوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے حوالے سے انتہائی سخت مؤقف رکھتی ہیں اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر ان پر کھل کر بات کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں کے ساتھ زیادتیوں میں ملوث افراد کو عبرتناک سزاؤں  کے مطالبات کرتی رہیں ہیں۔

سماجی رابطوں کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پرا پنے پیغام میں معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے بچوں کے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں پر غضبناک ہوتے ہوئے لکھا کہ ‘بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کون ہے جو طاقتور آواز بلند کرے گا ؟ بچوں کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتیوں،  کم عمری کی شادیوں، اور بچوں کی مزدوریوں پر ہم کب غضبناک ہوں گے؟، بچوں کے حقوق کے تحفظ کےلئے آواز بلند کریں۔

نادیہ خان نے اس سے قبل ویب ٹیلی ویژن کے ٹاک شو ریوائنڈ ود ثمینہ پیرزادہ میں ثمینہ پیرزادہ کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنے بچپن  کی کچھ تلخ یادیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ  اگرچہ میرا بچپن اپنے خاندان اور رشتہ داروں کی محبتوں سے بھرا ہوا تھا، لیکن مجھے وہ وقت آج بھی یاد ہے جب گھر کے ایک ڈرائیور نے مجھے اپنی گود میان بٹھایا تھا میں بہت چھوٹی تھی یہ ایک تلخ یاد ہے جس سے میں الگ ہونا چاہتی ہوں  یہ بہت تکلیف دہ ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں روانہ تقریبا 10 بچے جنسی زیادتی کا شکار ہوتے ہیں  جس میں زیادہ تعداد بچیوں کی ہوتی ہے ، انھوں نے بتایا کہ ہمارے معاشرے میں اس حوالے سے آگاہی کی شدید ضرورت  ہے۔

انھوں نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ اگر کسی بچے کے ساتھ جنسی زیادتی ہوجائے تو والدین اس کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں اور خاموشی اختیار کرتے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ یہ قبیح فعل بار بار ہوتا ہے ا س لئے اس عمل کے خلاف کھل کر بات کرنا چاہئے اور اس کے مرتکب کو عبرتناک سزا ملنی چاہئے ۔

متعلقہ تحاریر