میرا نام محمد شان شاہد ہے اور میں عمران خان کے ساتھ ہوں

اداکار شان شاہد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں بوٹ نہیں ہوں، میرا دل پاکستان کیلیے دھڑکتا ہے اور عمران خان واحد رہنما ہے جو حق پر کھڑا ہے۔

اداکار شان شاہد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں محمد شان شاہد ہوں اور میں روبوٹ نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس وہ دل ہے جو پاکستان کے لیے دھڑکتا ہے۔

شان نے کہا کہ میرا ذہن ہمیشہ صحیح اور غلط کے درمیان فرق کرتا ہے، عمران خان واحد رہنما ہیں جو کہ حق کے راستے پر ڈٹ کے کھڑے ہیں۔

شان شاہد نے مزید کہا کہ اللہ کبھی بھی ان کا ساتھ نہیں چھوڑتا جو صحیح راستے پر چلیں۔

خیال رہے کہ یہ ٹویٹ شان نے اس تناظر میں کی ہے کہ گزشتہ روز مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کے حق میں ہونے والی ٹویٹس مختلف تکنیکس استعمال کر کے کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر بوٹس استعمال کر کے عمران خان اور پی ٹی آئی کی حمایت والی ٹویٹس کو پھیلایا جا رہا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ صرف 33 اکاؤنٹ اصلی ہیں جن سے ٹویٹس ہو رہی ہیں جبکہ کمپیوٹر بوٹس استعمال کر کے ان ٹویٹس کی ترویج ہو رہی ہے۔

شان شاہد نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے عمران خان کے حق میں ٹویٹ کی اور کہا کہ میں شان شاہد ہوں، بوٹ نہیں اور میں عمران خان کے ساتھ ہوں۔

متعلقہ تحاریر