اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس 700 پوائنٹس گر گیا
کاروباری ہفتے کے چوتھے دن اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان جاری، 100 انڈیکس 44 ہزار 829 کی سطح پر آگیا، مستقل تنزلی جاری۔

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 700 سے زائد پوائنٹس نیچے آ گئی، آج دن کے آغاز کے ساتھ ہی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے دن منفی رجحان جاری، اسٹاک مارکیٹ میں 589 پوائنٹس کمی سے 100 انڈیکس 44 ہزار 943 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
یہ بھی پڑھیے
ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں پاکستان کی پانچویں تجارتی پالیسی کاجائزہ
یہ سلسلہ رکا نہیں بلکہ مزید پوائنٹس کی کمی جاری رہی، 100 انڈیکس میں بعد ازاں 700 پوائنٹس کم ہوئے۔
100 انڈیکس 44 ہزار 829 کی سطح پر پہنچ گیا۔ ممکنہ طور پر کیبور شرح سود بڑھنے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔