وزیراعظم کی معاشی مشاورتی کونسل میں کئی متنازع نام شامل
شہباز شریف نے ملک کی نئی اکنامک ایڈوائزری کونسل بنائی ہے جس میں شامل افراد پر نیب کے مقدمات درج ہیں، فوجی فاؤنڈیشن کے سی ای او کی شمولیت بھی متنازع۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدام اٹھا لیا، وزیراعظم نے اکنامک ایڈوائزری کونسل قائم کر دی ہے۔
اکنامک ایڈوائزری کونسل کی سربراہی وزیراعظم شہباز شریف خود کریں گے۔
نئی اعلان کردہ معاشی مشاورتی کونسل میں 21 شخصیات شامل ہیں۔
شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مفتاح اسماعیل، سلیم مانڈوی والا، مریم اورنگزیب اکنامک ایڈوائزری کونسل کا حصہ ہوں گی۔
ان کے علاوہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، مصدق ملک، طارق پاشا، میاں منشا، محمد علی ٹبہ کو بھی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔
وزیراعظم کی اعلان کردہ ایڈوائزری کونسل میں عارف حبیب، عاصم حسین، عاطف باجوہ، فیصل فرید بھی موجود ہیں۔
حبیب بینک کے اورنگزیب، فوجی فاؤنڈیشن کے سی ای او وقار احمد ملک، سلمان احمد شامل ہوں گے۔
مزید برآں شہزاد سلیم، رحمان نسیم، مصدق ذوالقرنین اور ڈاکٹر اعجاز نبی کو بھی وزیراعظم نے اکنامک ایڈوائزری کونسل کا حصہ بنایا ہے۔
تجزیہ کاروں نے کہا کہ اس معاشی مشاورتی کونسل میں زیادہ تر افراد پر مختلف کیسز درج ہیں۔
کچھ ایسے بھی ہیں جو کہ نیب سے ضمانت پر رہا ہوئے ہیں جیسا کہ ڈاکٹر عاصم، مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی۔
تجزیہ کاروں نے کہا کہ یہ افراد جو پہلے ہی نیب زدہ ہیں یہ ملک کی معیشت تو نہیں لیکن اپنی معاشی حالت ضرورت سدھار لیں گے۔









