پی ٹی آئی کارکن مسجد نبویﷺ کے آداب بھلابیٹھے،حکومتی وزرا کیخلاف نعرے
وزیراعظم شہبازشریف اور کابینہ ارکان کی آمد پر مسجدنبویﷺ کے احاطے میں چور چور کے نعرے،مریم اورنگزیب پر نازیبا جملے کسے گئے جبکہ شاہ زین بگٹی کودھکے دیکر بال کھینچے گئے
پاکستان کا سیاسی تنازع مسجد نبویﷺ تک جاپہنچا۔تحریک انصاف کےحامی اور کارکن شہبازشریف حکومت کی نفرت میں روضہ رسول ﷺ کے آداب بھلا بیٹھے۔
وزیراعظم شہبازشریف اور کابینہ ارکان کی آمد پر مسجدنبویﷺ کے احاطے میں چور چور کے نعرے لگائے ۔
یہ بھی پڑھیے
سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیراعظم
نواز شریف کو سعودی عرب جانے سے روک دیا گیا
وزیر اعظم شہباز شریف گاڑی پر روضہ رسول پہنچے تو وہاں موجود ہجوم نے چور چور کے نعرے لگائے تاہم سخت سیکیورٹی کے باعث کوئی انہیں جسمانی نقصان نہیں پہنچا سکا۔
There is a time and place for everything I am not supporting any party, but respecting such Holi places is mandatory for each and every Muslim.#توہین_مسجد_نبوی_نامنظور pic.twitter.com/S8V6kzxPpA
— Mehar Baloch (@Meharbaloch55) April 28, 2022
تاہم وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب پر نازیبا جملے کسے گئے جبکہ وفاقی وزیرشاہ زین بگٹی کودھکے دیکر بال کھینچے گئے۔
#توہین_مسجد_نبوی_نامنظور@TariqJamilOFCL this is your Islam pic.twitter.com/WMid6oswhD
— Syed Mukhtar Shirazi Adv (@Adv_Shirazi) April 28, 2022
اس افسوسناک واقعات کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے واقعے پر سخت ردعمل سامنے آرہا ہے۔ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ#مسجد نبوی کی توہین نامنظور ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
Let’s retweet this video so Saudi Arabia government easily reach out this Pakistani culprit.
#توہین_مسجد_نبوی_نامنظور pic.twitter.com/OIDAFRLfLg
— Haris Akhtar Raja (@HarisAkhtarRaj1) April 28, 2022
مسجد نبوی کے احاطے میں نعرے بازی کرنے والے پاکستانیوں کے درمیان سابق وزیراعظم عمران خان کے دیرینہ صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو کو بھی واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔
Sahibzada Jahangir, #Chick best friend of @ImranKhanPTI has clearly organized this despicable attack @KSAmofaEN @MojKsa_EN @saudiarabia @MOFKSA . In this clip it’s quite visible that hooligan is asking for his endorsement for doing such shameful act at one of the holiest places pic.twitter.com/YNHUXUcntw
— Dr Humma Saif (@HummaSaif) April 28, 2022
مدینہ منورہ میں پیش آئے واقعے کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں فواد چوہدری اور شہبازگل نے توصیفی کلمات کے ساتھ وڈیوز ٹوئٹ کیں تاہم سوشل میڈیا پرشدید ردعمل سامنے آنے کے بعد مذمتی بیانات بھی جاری کریے۔تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ شدید تنقید کے بعد واقعے سے متعلق وڈیو ڈیلیٹ کردی۔
کوئی شک نہیں مسجد کا احترام سب پر لازم ہے۔
پاکستانی فارن آفس نے مریم اورنگزیب اور شہباز شریف کو پاکستان سے روانگی سے پہلے ہی وارننگ دے دی تھی کہ آپکے خلاف نعرے بازی ہو گی۔عوام میں شدید غم و غصہ ہے ابھی احتیاط کریں عوام سے دور رہیں۔
اب گند مار لیا ہے تو کچھ احتیاط کر لیں۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 28, 2022
سربراہ تحریک انصاف کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہکوئی شک نہیں مسجد کا احترام سب پر لازم ہے۔ پاکستانی فارن آفس نے مریم اورنگزیب اور شہباز شریف کو پاکستان سے روانگی سے پہلے ہی وارننگ دے دی تھی کہ آپکے خلاف نعرے بازی ہو گی۔عوام میں شدید غم و غصہ ہے ابھی احتیاط کریں عوام سے دور رہیں۔ اب گند مار لیا ہے تو کچھ احتیاط کر لیں۔
کاش ایسا نہ ہوتا
احتجاج بھی اخلاقی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہونا چاہیےکچھ وڈیوز میں دیکھا کہ لوگوں نے مارنے کی کوشش کی
اس کو کسی صورت میں سپورٹ نہیں کیا جا سکتا
آپ کا غصہ بجا ہے
احتجاج ریکارڈ کروائیں
مقدس جگہ کا تقدس اور اخلاقی دائرہ دونوں کا خیال رکھیں#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) April 28, 2022
ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ کاش ایسا نہ ہوتا احتجاج بھی اخلاقی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ہونا چاہیے کچھ وڈیوز میں دیکھا کہ لوگوں نے مارنے کی کوشش کی اس کو کسی صورت میں سپورٹ نہیں کیا جا سکتا آپ کا غصہ بجا ہے احتجاج ریکارڈ کروائیں مقدس جگہ کا تقدس اور اخلاقی دائرہ دونوں کا خیال رکھیں۔
اور ابھی یہ لوگ حکومت میں ہیں جب لوگ ان کو ایوانوں سے ٹھنڈے مار کر نکال باہر کریں گے پھر یہ گھروں کیسے باہر نکلیں گے؟ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/hABS57ugUM
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 28, 2022
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے واقعے کی مذمت کرنے کے بجائے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اور ابھی یہ لوگ حکومت میں ہیں جب لوگ ان کو ایوانوں سے ٹھنڈے مار کر نکال باہر کریں گے پھر یہ گھروں کیسے باہر نکلیں گے؟
This didn’t happen out of the blue. These crooks planned it earlier and they’ll pay for it. In hereafter inshallah if not in this world..#توہین_مسجد_نبوی_نامنظور
pic.twitter.com/DAaQph3ss7— Mohammed Saad 🇵🇸 (@hafizsaadriaz) April 28, 2022
یاد رہے گزشتہ روز سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ دیکھیے گا مکہ مدینہ والے لوگ ان کے ساتھ کیا کریں گے۔