حنیف عباسی کا شیخ رشید کی وگ اتارنے والے کے لیے 50 ہزار روپے انعام کا اعلان

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ شیخ رشید تم نے مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے واقعے میں جو سازش کی ہے وہ ناقابل معافی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی حنیف عباسی نے عجیب و غریب اعلان کرتے ہوئے کہا ہے جو کوئی بھی شیخ رشید کی وگ اتار کر لائے گا اسے عید کے موقع پر 50 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے دھواں دھار گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی حنیف عباسی کا کہنا تھا کسی کو پاکستان میں انتشار کی سیاست نہیں کرنے دیں۔ اب شیخ رشید کے پہلوانی کرنے کا وقت آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے شریف فیملی کے کرپشن کیسز پر وائٹ پیپر جاری کردیا

عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں لانگ مارچ کی کال دے دی

شیخ رشید پر تنقید کرتے ہوئے حنیف عباسی نے قسم اٹھائی اور کہا کہ اگر آج بھی اس کے بی اے کے پیپر نکلوا لیئے جائیں تو اس پر شیخ رشید کی ہینڈرائیٹنگ نہیں ملے گی۔ اگر ہینڈ رائیٹنگ مل جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

حنیف عباسی کا کہنا تھا شیخ رشید جو گندگی تم پھیلاتے ہوئے اس معاشرے کے اندر ، وہ جو دو دو منٹ کے ٹوٹے آتے ہیں وہ بھی آنے والے ہیں، اگر تم نے اپنی زبان کو لگام نہ دی۔ اگر تمہارا جعلی بدمعاشی والا سلسلہ ختم نہ ہوا ، یہ بنارسی ٹھگ والا سلسلہ ختم نہ ہوا ، تمہارا پیچھا اس اس جگہ پر کیا جائے گا جہاں تم جاتے ہو۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ شیخ رشید تم نے مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے واقعے میں جو سازش کی ہے وہ قابل معافی نہیں ہے۔ تمہیں ، تمہارے بھتیجے کو اور عمران خان کو مسجد نبویﷺ کی  بے حرمتی ک خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا جابر ترین حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق بلند کرتے رہے ہیں ، شیخ رشید جس حلقے سے الیکشن لڑا لگا اس حلقے سے الیکشن لڑوں گا ، ہمارے کارکن شیخ رشید کا پیچھا کریں گے ، گندے انڈوں اور ٹماٹروں سے تمہارا استقبال کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اور عمران خان کا کوئی آگے پیچھے نہیں ہے اس لیے یہ لوگ چاہتے ہیں ملک کے اندر آگ لگ جائے۔

متعلقہ تحاریر