عید کی خوشی ماتم میں بدل گئی، بہن نے بہن کو قتل کردیا
شیخوپورہ کے علاقے میں عید ملنے کیلیے آنے والی بہن کو دوسری بہن نے فائرنگ کرکے مار ڈالا، ملزمہ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

عید کی خوشی ماتم میں بدل گئی، معمولی نوک جھوک سے شروع ہونے والی لڑائی سے ایک بہن نے دوسری بہن کا قتل کر دیا۔
پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں میٹھی عید کی خوشیاں غم میں تبدیل تب ہوگئیں جب معمولی تلخ کلامی پر بہن نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا۔
شیخوپورہ کے تھانہ بھکھی کی حدود میں عید کے پہلے روز عید ملنے کے لیے آنے والی بہن کو دوسری بہن نے قتل کر دیا، پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔
پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے شیخوپورہ مردہ خانے منتقل کر دی،
والدہ کی مدعیت میں ملزمہ فاطمہ کے خلاف اپنی ہی بہن سعدیہ کو قتل کرنے کے جرم کا مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق میراں بی بی اپنی دو بیٹیوں عروج اور سعدیہ کے ہمراہ اپنی بیٹی فاطمہ کے گھر عید ملنے گئی۔
بہنوں میں معمولی تلخ کلامی سے آغاز ہوا اور اچانک فاطمہ نے پستول سے اپنی بہن سعدیہ کے سینے میں گولیاں ماریں جس سے وہ ہلاک ہو گئی۔