شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ یا قاتلانہ حملہ؟

پی ٹی آئی رہنما لاہور سے اسلام آباد بذریعہ موٹروے جارہے تھے جب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اور الٹ گئی، شہباز گل کے دو ساتھی بھی زخمی۔

موٹروے پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل زخمی ہوگئے۔ موٹروے پولیس کے مطابق شہباز گل لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے۔

حادثہ ہونے کے باعث شہباز گل کی گاڑی الٹ گئی، افسوس ناک واقعے کے وقت دو افراد شہباز گل کے ہمراہ تھے۔

دونوں مسافر اور شہباز گل حادثے کی وجہ سے زخمی ہوگئے، موٹروے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شہباز گل کو گاڑی سے نکالا۔

شہباز گل کی گاڑی الٹ گئی تھی، موٹروے پولیس نے ان کو اور ان کے دو ساتھیوں کو گاڑی سے ریسکیو کیا۔

تینوں افراد کو معمولی چوٹیں آئی تھیں جس کے لیے طبی امداد بھی موقع پر ہی فراہم کی گئی۔

شہباز گل کے ایک ساتھی نے الزام لگایا کہ انہیں کسی گاڑی نے ٹکر ماری جو بہت دیر سے ان کا پیچھا کر رہی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد وہ گاڑی سڑک پر سے غائب ہوگئی۔

سینئر صحافی معید پیرزادہ نے بھی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ نہیں بلکہ شہباز گل کو قتل کرنے کا منصوبہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیقات کون کرے گا جب ادارے کی اپنی ساکھ خراب ہوچکی ہو؟

متعلقہ تحاریر