اندرونی خلفشار کا شکار بھارت کے میڈیا کی آئی ایس آئی پر الزام تراشی

آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم  سکھ علیحدگی پسندوں کی عالمی تنظیم کو بھارت میں بدامنی کو ہوا دینے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، بھارتی میڈیا

اندرونی خلفشار کا پڑوسی ملک بھارت کے میڈیا نے آئی ایس آئی پر الزام تراشی شروع کردی۔بھارتی نیوز چینل نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)  سکھ علیحدگی پسندوں کی خالصتان تحریک کو ہندوستان بھر میں پھیلانے کی کوشش کررہی ہے۔

بھارتی نیوز چینل سی این این18 نے  ایک من گھڑت انٹیلی جنس نوٹ کی بنیاد پردعویٰ  کیا ہے۔ آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم  سکھ علیحدگی پسندوں کی عالمی تنظیم کو بھارت میں بدامنی کو ہوا دینے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی نژاد امریکی نند ملچندانی سی آئی اے کے پہلے سی ٹی او مقرر

توشہ خانے کے تحائف نیلام، رقم سرکاری خزانے میں جمع کروا دی، نریندر مودی

نوٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم نے لاہور میں رنجیت سنگھ نیتا اور ودھوا سنگھ ببر سمیت خالصتان تحریک کے تمام  رہنماؤں سے کہا ہے کہ وہ پنجاب میں مقیم شرپسندوں کوبھارت بھر میں ہتھیاروں کی تقسیم کے لیے منظم کریں۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعرات کو ہریانہ کے ضلع کرنال میں اسلحے کے ساتھ پکڑے گئے 4 افراد بھی ڈرون  کے ذریعے ہتھیار گرانے والے  گروہ کا حصہ ہیں ۔

بھارتی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ ہتھیاروں کو ڈرون کے ذریعے پنجاب لایا جاتا ہے اور دہشت گرد ہرویندر سنگھ”رنڈا“ کو انہیں بھارت کے دوسرے حصوں میں بھیجنے کا کام سونپا گیا ہے۔2021  میں  لدھیانہ  کی عدالت میں ہونے والے دھماکو میں بھی بھارتی خفیہ اداروں نے رندا کے نام کی تصدیق کی تھی۔

خبر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہرویندر سنگھ رنڈااپنے مقامی نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان سے آنے والی منشیات اور ہتھیار بھارت کے مختلف حصوں میں بھیجتا رہا ہے۔

خبر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ آئی ایس آئی چاہتی ہے کہ ہرویندر سنگھ آر ڈی ایکس کے ساتھ کچھ بڑے دھماکے کرے، خوف و ہراس پھیلانے کے لیے مقامی لیڈروں کاقتل کرے اور اور ہندو سکھ اور ہندو مسلم کشیدگی کو ہوا دینے کے مواقع تلاش کرے۔

متعلقہ تحاریر