سعودی خاندان نے ریسٹورنٹ میں گند مچانے کا ریکارڈ قائم کردیا
واقعہ سعودی دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کے آؤٹ لیٹ پر پیش آیا،سعودی خاندان کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا
سعودی خاندان نے ریسٹورنٹ میں گند مچانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔فیملی کے ریسٹورنٹ چھوڑنے کے بعد کے منظر نے انٹرنیٹ پر تہلکہ مچادیا۔ صارفین کی جانب سے تصویر پر شدید غم وغصے کا اظہار کیاجارہا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ سعودی دارالحکومت ریاض میں بین الاقوامی فاسٹ فوڈ چین کے ایف سی کے آؤٹ لیٹ پر پیش آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
50 سال میں مرغی کی جسامت میں 364 فیصد اضافہ، امریکی تحقیق
سور کا دل لگوانے والا برطانوی شہری چل بسا
سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں ریسٹورنٹ کی ٹیبل پر پلاسٹک اور کاغذ کے برتن، سافٹ ڈرنکس کی بوتلیں اور فاسٹ فوڈ کی باقیادت بکھری دیکھی جاسکتی ہیں۔صرف ٹیبل ہی نہیں ریسٹورنٹ کا فرش بھی سعودی خاندان کی گندگی کی گواہی دیتا نظر آرہا ہے جس پر سافٹ ڈرنک خالی بوتلیں ، بن اور شاپنگ بیگ بکھرے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
انٹرنیٹ پر اس تصویر کو ہزاروں مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ نیوز ویک کے مطابق ایک ریڈٹ صارف کا کہنا تھا کہ یہ گند تقریباً آٹھ سے دس افراد پر مشتمل خاندان نے مچایا تھا ۔انٹرنیٹ صارف نے کہا کہ جب سے میز پر پڑا گند دیکھا تو وہ حیران رہ گیا۔ یہ میز اتنی گندی تھی کہ معمول کے برخلاف اسے تین ملازمین نے مل کر صاف کیا۔صارف نے تصویر لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس نے فوڈ کورٹ میں اتنی گندگی کبھی نہیں دیکھی تھی۔
تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہا کیا جارہا ہے۔ایک صارف نے اسے کچرے کی ٹوکری قرار دیدیا۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ مجھے ان غریب ملازمین سے ہمدردی ہے جنہیں ہر روز اس طرح کے لوگوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ صرف10 فٹ سے بھی کم فاصلے پر ایک ڈسٹ بن موجود ہے، کچھ لوگوں کی سستی مجھے حیران کر دیتی ہے۔
نیوز ویک کے مطابق سعودی عرب میں سڑکوں پر کوڑا پھینکنے یا عوامی مقامات پر تھوکنے والوں کو پہلی خلاف ورزی پر 500 ریاں جرمانہ اور بار بار جرم کرنے پر دگنی رقم کا جرمانہ کیا جائے گا تاہم مذکورہ خاندان نے فوڈ کوٹ میں گند مچایا ہے لہٰذا وہ بغیر کسی پریشانی کے ریسٹورنٹ سے باہر چلے گئے کیونکہ اس اقدام کیخلاف کوئی سزا مقرر نہیں ہے۔