عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ بھی خلع کیلئے عدالت پہنچ گئیں

عامر لیاقت عیاش آدمی ہے، آئس کا نشہ کرتا ہے اور آئے روز نشے میں تشدد کا نشانہ بناتا ہے،تنسیخ نکاح کی ڈگری، 11 کروڑ روپے حق مہر، گھر اور زیورات ادا کرنے کاحکم دیا جائے،دانیا شاہ کی درخواست

عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ نے بھی سنگین الزامات عائد کرنے کے بعد اپنی راہیں جدا کرلیں۔ سیدہ  دانیا شاہ  تنسیخ نکاح، حق مہر اور نان نفقے  کے حصول کیلیے عدالت  پہنچ گئیں ۔

 عدالت نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو 7 جون کے لیے نوٹسز جاری کر دئیے۔

یہ بھی پڑھیے

عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کے ساتھ علیحدگی کی تردید کردی

بشریٰ اقبال کی عامر لیاقت کی تیسری شادی پر تنقید

دنیا نیوز کے مطابق دانیا شاہ نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عامر لیاقت عیاش آدمی ہے، آئس کا نشہ کرتا ہے اور آئے روز نشے میں تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔

عدالت سے استدعا ہے کہ عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے، حق مہر کی مد میں 11 کروڑ روپے، گھر اور زیورات ادا کرنے کا حکم دے اور  ایک لاکھ روپے  نان نفقہ مقرر کرے۔

 دانیا شاہ کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین جیسے دیکھتا ہے ویسا بلکل نہیں ہے، شادی کے 4 ماہ کسی اذیت سے کم نہیں تھے، نشہ کر کے آئے روز تشدد کرتا تھا، چھوٹے سے کمرے میں رکھتا تھا، عامر لیاقت حسین مجھے اور میرے والدین کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ہمیں تحفظ فراہم کریں۔واضح رہے  دانیا شاہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پروفائل میں تاحال خود کو عامر لیاقت کی اہلیہ قرار دے رکھا ہے۔

متعلقہ تحاریر