حکومت نے تسلیم کرلیا کہ عمران خان کو دھمکی ملی، غریدہ فاروقی
اینکرپرسن نے وزیراعظم شہباز شریف کی تقریر کا ایک کلپ شہئر کیا جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ پاکستانی سفیر نے کہا دھمکی ملی تھی۔

اینکرپرسن غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں کی گئی تقریر کا ایک حصہ شیئر کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے موقف کی تائید کر دی۔
تقریر میں وزیراعظم شہباز شریف کہہ رہے ہیں کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ میں اس وقت کے پاکستانی سفیر برائے امریکا نے کہا کہ میں نے خط میں یہ ضرور لکھا تھا کہ وہ دھمکی آمیز گفتگو تھی۔
لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ غداری یا سازش کا عنصر کہاں سے نکل آیا؟
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں فلور آف دی ہاؤس پر کھڑا ہوں اور پوری ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ سفیر نے یہی کہا تھا۔
غریدہ فاروقی نے توجہ دلائی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تو یہ بیان دے کر پی ٹی آئی کے موقف کی تصدیق کر دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے تو ‘بزبانِ سفیر’ خود ہی تسلیم کر لیا کہ عمران خان کو دھمکی دی گئی تھی۔









