نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی سمری حکومت کو بھیج دی
نیپرا نے فی یونٹ بجلی 57 پیسے بڑھانے کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کردی، اضافہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ میں کیا جائے گا۔
گرمی، لوڈ شیڈنگ اور بجلی کے بلوں سے بلکتے عوام کے لیے ایک اور بری خبر، بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی ہو گئی، عوام کی چیخیں نکل گئیں۔
حکومت کی عوام سے ایک اور بے رحمی، بجلی مزید مہنگی کر دی گئی۔ گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے تنگ حال بجلی صارفین کے لیے بری خبر۔
حکومت نے عوام پر 14 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا۔ سہ ماہی ایڈجسٹمںٹ کی مد میں بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔
نیپرا نے اس سلسلے میں فیصلہ کر کے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ اضافہ مالی 2021 -22 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔
نیپرا کے فیصلے کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
نیپرا نے حتمی نوٹیفکیشن کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ فیصلے سے صارفین پر 14 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
بجلی صارفین کو تین ماہ میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی ۔ صارفین سے اضافی وصولیاں یکم جون سے شروع کی جائیں گی۔
گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے تنگ عوام بجلی مہنگی ہونے پر مزید پریشان ہیں۔









