مودی کے اصل یار نواز شریف اور شہباز شریف ہیں، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میر جعفر اور میر صادق ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جہلم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف مودی کے اصل یار ہیں اور یہی غدار میر جعفر میر صادق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بیرون ملک جا کر فوج پر تنقید کرتا اور چھوٹا بھائی بوٹ پالش کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے دنیا میں 600 جعلی میڈیا ہاؤسز بنائے اور پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا۔

عمران خان نے کہا کہ جعلی میڈیا ہاؤسز نے افواج پاکستان اور مجھے نشانہ بنایا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فوج ہی ملک کو اکٹھا رکھے ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری ساری جائیداد پاکستان میں ہے اور تم مجھ پر فوج کے خلاف بات کرنے کا الزام لگا رہے ہو۔

انہوں نے کہا کہ میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیں، میں پاکستان سے باہر نہیں جانا چاہتا، میرا مرنا جینا پاکستان کے ہی ساتھ ہے۔

عمران خان نے کا کہ نواز شریف بھارت گیا تو کسی حریت رہنما سے ملاقات نہیں کی لیکن ڈان لیکس میں نواز شریف نے کہا میں بھارت سے دوستی چاہتا ہوں فوج نہیں چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے آتے ساتھ ہی کہا ہم مودی کے ساتھ دوستی چاہتے ہیں، یہ دوستی اس لیے چاہتے ہیں کیونکہ جو ان کو لائے ہیں انہوں نے حکم دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر