شہباز حکومت کی ایک ماہ کی معاشی تباہ کاریاں

امریکی ڈالر اوپر سے اوپر، پاکستان اسٹاک ایکسچینج تنزلی کی جانب گامزن، انٹربینک میں آج ڈالر 194 روپے پر بند۔

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی بدستور جاری ہے، امریکی ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی تنزلی ہوئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا کہ آج انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ایک روپے 65 پیسے بڑھ گیا۔

انٹر بینک میں امریکی ڈالر 194 روپے 18 پیسے ہوگیا ہے، پچھلے مہینے جب مسلم لیگ (ن) کی حکومت اقتدار میں آئی تو ڈالر کی قیمت 182.3 روپے تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی وزارت عظمیٰ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت 11.40 روپے گر گئی۔

ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے ملک کے قرضوں میں 1500 ارب روپے اضافہ ہو چکا ہے۔

روپے کی قدر میں کمی کی ایک بڑی وجہ درآمدی بلوں میں اضافہ ہے، جولائی سے اپریل کے دوران پاکستان کا تجارتی خسارہ 39 ارب ڈالر ہوچکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس آج 42 ہزار 667 پر بند ہوا۔

آج 13 کروڑ 47 لاکھ 52 ہزار 455 حصص کی خرید و فروخت ہوئی۔

متعلقہ تحاریر